یروشلم، 17 دسمبر (یو این آئی)فلسطینی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر احمد بحرنے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے 34 اتحادی ممالک کے ذریعہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرے، اور فلسطینیوں کو نجات دلانے کے لئے اسرائیل کا مقابلہ کرے۔
اخبار العہد کے مطابق احمد بحرنے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے 34 اتحادی ممالک کے ذریعہ
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنیکے بجائے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرے، اور فلسطینیوں کو نجات دلانے کے لئے اسرائیل کا مقابلہ کرے۔
فلسطینی ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ ہے تو پھر اسے سب سے پہلے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف کارروائی کرنے چاہیے اور مسلمان ممالک کو اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف متحدہ کرنا چاہیے